سندھ ، بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

 سندھ ، بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
سورس: File

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور درجۂ حرارت 34  سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے دن کے اوقات میں ہواؤں میں تبدیلی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں دن کے وقت شمال مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں