پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے، پی پی اور ن لیگ کا اتحاد دونوں کے نقصان میں ہے، رانا ثنا اللہ نےپوزیشن بدل لی

09:51 AM, 25 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف  کو  الیکشن میں حصہ لینے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے اور یہی بات ملکی مفاد میں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ وزیر داخلہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کا الیکشن میں حصہ لینے نہ لینے کا فیصلہ الیکشن کمیشن یا نگران حکومت کرے گی لیکن ان کے رائے میں پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پی پی  کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ تو ہو سکتی ہے لیکن الیکشن اتحاد دونوں پارٹیزکے لیے نقصان دہ ہے۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ملک واپس آکر تمام  ناراض کارکنان سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات کو دور کریں گے۔ 

خیال رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق نے گزشتہ روز  امریکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  شفاف الیکشن چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان  کے بغیر ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جیل کاٹنے  والے  پی ٹی آئی ارکان توڑ پھوڑ  اور جلاؤ گھیراؤ کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے ،  پی ٹی آئی میں شامل ہزاروں افراد  جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھے صرف وہ الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں