شاباش ٹیم پاکستان ! انگلینڈ کو سنسی خیز مقابلے کے بعد شکست

11:03 PM, 25 Sep, 2022

کراچی: پاکستان نے سنسی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دیدی ہے۔ سات میچوں کی سیریز 2،2 سے برابر ہوگئی ہے۔ پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کےکپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت  دی۔

پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی  تھیں ۔حیدر علی اور شاہنواز دھانی کی جگہ آصف علی اور وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ انگلش ٹیم نے بھی 3 تبدیلیاں کی ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا آغاز کافی اچھا رہا، دونوں اوپنرز کے درمیان 97 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر کپتان بابر اعظم 28 گیندوں پر 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کو دوسرا نقصان شان مسعود کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 21 رنز بناکر پویلین لوٹے،اس کے علاوہ خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناسکے۔ اس دوران رضوان نے شاندار بیٹنگ کی اور 67 گیندوں پر 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آخری اوور میں آصف علی کے 2 چھکوں کی بدولت قومی ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔آصف علی 3 گیندوں پر 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 پہلے اوور میں ہی محمد نواز نے سالٹ کو محمد وسیم جونیئر کے ہاتھوں کیچ کرایا، جنہوں نے 8 رنز بنائے تھے۔دوسرے اوور کروانے کے لیے بابر اعظم نے گیند محمد حسنین کو تھمائی، جنہوں نے کپتان کو مایوس نہیں کیا اور دوسری گیند پر الیکس ہیلز کو 5 رنز پر کیچ آؤٹ کروایا، عثمان قادر نے ایک شاندار کیچ تھاما، چھٹی گیند پر ویل جیکس کو بولڈ کر دیا۔

 انگلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب کے خراب آغاز کیا، اور 2 اوور کے اختتام پر 14 رنز پر 3 کھلاڑی پولین لوٹ گئے تھے۔تیسرا اوور محمد وسیم جونیئر نے کروایا، انہیں پہلی گیند پر چوکا پڑا، تاہم باقی گیندیں اچھی کروائیں اور 7 رنز دیے۔

محمد حسنین نے اپنی باؤلنگ جاری رکھی اور دوسرے اوور میں ہی اچھی گیندیں کروائیں، ان کے اس اوور میں 6 رنز بنے، چوتھے اوور کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 27 رنز بنائے تھے۔پانچویں اوور میں بین ڈوکیٹ نے محمد وسیم جونیئر کو لگاتار تین چوکے رسید کیے اور 15 رنز حاصل کے۔

حارث رؤف کی پہلی گیند پر محمد نواز نے ہیری بروکس کا آسان کیچ چھوڑ دیا، انگلینڈ نے چھٹے اوور میں ایک چوکے کی مدد سے 8 رنز حاصل کیے۔ انگلینڈ نے پاور پلے کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنائے تھے۔

کپتان بابر اعظم نے ساتواں اوور کروانے کے لیے گیند افتخار احمد کو دی، انہوں نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے اپنے پہلے اوور میں صرف 5 رنز دیے۔ آٹھویں اوور میں محمد نواز نے اچھی باؤلنگ جاری رکھی، اور دوسری گیند پر بین ڈوکیٹ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا، ان کے ریویو لینے کا فیصلہ بھی درست ثابت نہیں ہوا اور ٹی وی امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا، وہ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

  اس طرح پاکستان نے چوتھی کامیابی حاصل کی اور 57 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کے 4 بلے باز پولین لوٹ چکے تھے۔نویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ نے 4 وکٹیں کھو کر 63 رنز بنائے تھے۔ محمد نواز کی پہلی گیند پر بروکس نے چھکا مارا جبکہ معین علی نے تیسری گیند پر پہلے چوکا جڑا اس کے بعد چوتھی گیند پر بلند و بالا چھکا لگایا، اور اس دسویں اوور میں 19 رنز حاصل کیے۔

انگلینڈ نے دسویں اوور کے اختتام پر 4 وکٹ پر 82 رنز بنائے، اسے جیتنے کے لیے بقیہ 10 اوورز میں 85 رنز کی ضرورت تھی۔گیارہویں اوور میں افتخار احمد نے صرف 5 پانچ رنز دیے۔ بارہویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ نے 4 وکٹ پر 96 رنز بنائے، حارث رؤف کے اس اوور میں 9 رنز بنے۔

افتخار احمد نے اپنے چار اوورز میں اچھی باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 23 رنز دیے تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔محمد نواز نے معین علی کو بولڈ کردیا، وہ 20 گیندوں پر 29 رنز بناسکے، محمد نواز نے 35 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

   

گزشتہ میچ میں اچھی بلے بازی کرنے والے ہیری بروکس کو محمد وسیم نے محمد حسنین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا، وہ 29 گیندوں پر 34 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔15 اوور کے اختتام پر انگلینڈ نے 6 وکٹ پر 116 رنز بنائے اور اسے میچ جیتنے کے لیے آخری 5 اوورز میں 51 رنز کی ضرورت تھی۔سترہویں اوور میں ولی نے دو لگاتار چوکے مارے تاہم حارث رؤف نے تیسری گیند پر ان کو بولڈ کر دیا۔

اٹھارہویں اوور کی پہلی گیند پر ڈاؤسن نے محمد حسنین کو کور کے اوپر سے کھیل پر 6 رنز حاصل کیے اس کے بعد چار مسلسل گیندوں پر چار چوکے مار کر انگلینڈ کی جیت کے قریب پہنچا دیا،ا انہوں نے اس اوور میں 24 رنز بٹورے۔انیسویں اوور میں حارث رؤف نے جارح مزاج ڈاؤسن کو اس کے بعد اسٹون کو بولڈ کردیا۔

آخری اوور میں انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 4 رنز کی ضرورت تھی اور اس کی ایک وکٹ باقی تھی، آخری اوور کروانے محمد وسیم جونیئر آئے .آخری کھلاڑی انگلینڈ کا رن آؤٹ ہوا ۔اس طرح پاکستان نے میچ 3 رنز سے جیت لیا۔ 

مزیدخبریں