جو ختم نبوتﷺ پر یقین نہیں رکھتا،اس سے کوئی دوستی نہیں، اقلیت بن کر رہنا چاہتا ہے تو رہے: پرویز الہٰی

06:09 PM, 25 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ے کہ جو ختم نبوتؐ پر یقین نہیں رکھتا اس سے کوئی دوستی نہیں،وہ اقلیت بن کر رہنا چاہتے ہیں تو رہیں۔

چودھری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی جو آڈیو لیک ہوئی ان کی اصلیت کا تو مجھے پہلے ہے پتہ تھا۔ اب عوام کو بھی پتہ لگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ  مریم نواز نے آڈیولیک میں میرے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے اس پر افسوس ہوا۔ میں نے اس خاندان کے ساتھ بہت بھلائی کی اورہم ہمیشہ شریف خاندان کے کام آئے۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کال دی تو رانا ثناء اللہ کو کہتا ہوں کہ اسلام آباد سے باہر نکل کر دکھائے۔ رانا ثنا اللہ کو سب سے بڑا خوف سانحہ ماڈل ٹاون پر ہے۔ انہوں نے ماڈل ٹاؤن جو خون کی ہولی کھیلی۔ اس پر انہیں انشاء اللہ سزا ہوگی۔

مزیدخبریں