لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ے کہ جو ختم نبوتؐ پر یقین نہیں رکھتا اس سے کوئی دوستی نہیں،وہ اقلیت بن کر رہنا چاہتے ہیں تو رہیں۔
چودھری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی جو آڈیو لیک ہوئی ان کی اصلیت کا تو مجھے پہلے ہے پتہ تھا۔ اب عوام کو بھی پتہ لگ گیا۔
https://twitter.com/ChParvezElahi/status/1574021852606996481
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے آڈیولیک میں میرے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے اس پر افسوس ہوا۔ میں نے اس خاندان کے ساتھ بہت بھلائی کی اورہم ہمیشہ شریف خاندان کے کام آئے۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کال دی تو رانا ثناء اللہ کو کہتا ہوں کہ اسلام آباد سے باہر نکل کر دکھائے۔ رانا ثنا اللہ کو سب سے بڑا خوف سانحہ ماڈل ٹاون پر ہے۔ انہوں نے ماڈل ٹاؤن جو خون کی ہولی کھیلی۔ اس پر انہیں انشاء اللہ سزا ہوگی۔