’اسرائیل سے تعلقات، بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیو لیک میں سامنے آگئی‘

’اسرائیل سے تعلقات، بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیو لیک میں سامنے آگئی‘

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیو لیک میں سامنے آگئی ۔

اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کیلئے انجینئر منگواتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر ستمگر ہے ، اکتوبر میں اہم فیصلے ہوجائیں گے ، معاشی حالات بہت گھمبیر ہیں ، اگر کسی نے کال نہ دی تب بھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے ۔ سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے ۔

دوسری جانب ، رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) افتخار درانی نے کہا ہے کہ لیک کال سے پتہ چلتا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے بھارت سے پلانٹ درآمد کرتے ہوئے پالیسی کے خلاف صنعتی مشینری جاری کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔

مصنف کے بارے میں