اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی اور سابق ایم این اے ایاز امیر کو ان کی بہو سارہ انعام قتل کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔
اسلام آباد کی عدالت نے سارہ قتل کیس میں ملزم شاہنواز کے والد ایاز امیر اور والدہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کر لی تھی۔ایاز امیر اور ان کی سابقہ اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری پولیس کی درخواست پر جاری کیے گئے تھے۔
اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ایاز امیر کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں اب 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے اور ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا۔