ٹرک ڈرائیورز کا بحران ،برطانیہ نے مختلف ممالک کیلئے ڈرائیورز کے ویزے کھول دئیے

ٹرک ڈرائیورز کا بحران ،برطانیہ نے مختلف ممالک کیلئے ڈرائیورز کے ویزے کھول دئیے

لندن:برطانیہ نے مختلف ممالک کے لیے ٹرک ڈرائیور ویزا کھولنے کا اعلان کر دیا ہے،اس وقت برطانیہ میں اچانک ڈرائیوروں کی قلت کی وجہ سے پٹرول بحران تک پیدا ہو گیا ،اور فوج تک طلب کرنے کا اشارہ دیدیا گیا ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اچانک ٹرک ڈرائیوروں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے حکومت برطانیہ نے مختلف ممالک کے لیے فوری طور پر 5 ہزار ٹرک ڈرائیور ویزا کھول دیا ہے۔

برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے باعث روزانہ کی خوراک کے سامان میں بڑی کمی پیدا ہو گئی ہے۔