یکم نومبر سے گھریلو صارفین کیلئے گیس 270 فیصد مہنگی کرنے کی تیاریاں

09:06 PM, 25 Sep, 2021

لاہور: سردیاں شروع ہونے سے پہلے ہی حکومت نے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کا منصوبہ بنا لیا۔ یکم نومبر سے گھریلو صارفین کیلئے گیس 270 فیصد مہنگی کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔

گھریلو صارفین کے لیے گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں اور یکم نومبر سے گھریلو صارفین کے لیے گیس مہنگی ہو سکتی ہے۔ گیس ریٹ میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے 28 فروری تک ہوسکتا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پہلے دو سلیب والے گھریلو صارفین کے لیے گیس مہنگی نہیں ہوگی، ماہانہ 0.5 ہیکٹا میٹر کیوب استعمال پر ریٹ میں اضافہ نہیں ہوگا، ماہانہ ایک ہیکٹو میٹر کیوبک استعمال پر ریٹ میں اضافہ نہیں ہوگا، ماہانہ 2 ہیکٹو میٹر کیوبک پر ریٹ 553 کے بجائے 683 کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 2 ہیکٹو میٹر کیوبک پر بل 3733 کی بجائے 4295 روپے کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 3 ہیکٹو میٹر کیوبک کا ریٹ 738 کی بجائے 1000 روپے کرنے کی تجویز ہے۔

دستاویز کے مطابق ماہانہ 3 ہیکٹو میٹر کیوبک کا بل 8016 کی بجائے 10272 روپے کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 4 ہیکٹو میٹر کیوبک کا ریٹ 14400 کی بجائے 19495 روپے کرنے کی تجویز ہے، 4 ایچ ایم سے زائد پر ریٹ 1460 کی بجائے 2000 روپے ، ماہانہ 4 ایچ ایم سے زائد پر بل 25494 کی بجائے 34622 روپے کرنے کی تجویز ہے۔

مزیدخبریں