اسلام آباد میں ایک روز بعد ہی فائرنگ کا دوسرا واقعہ ،وجوہات سامنے آنے لگیں

08:40 PM, 25 Sep, 2021

 اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی پراپرٹی ڈیلر کو اپنے گن مین سمیت قتل کر دیا، حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 


مقتول پراپرٹی ڈیلر تھانہ آئی نائن کی حدود میں جمعہ کے روز پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں شدید زخمی ہونے والے نجی ہاسنگ سوسائٹی کے مالک کا قریبی ساتھی تھا۔ واقعہ ہفتہ 25 ستمبر 2021 کو پیش آیا ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق پراپرٹی ڈیلر راشد ملپور روڈ پر اپنی گاڑی میں گن مین ارشد کے ہمراہ موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے سے تعلق رکھتا ہے ۔ گزشتہ روز پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں مرزا نوید قتل جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ مقتول راشد مرزا نوید اور ملک طاہر کا قریبی ساتھی تھا۔

مزیدخبریں