عمرشریف کب امریکہ روانہ ہو رہے ہیں؟ائیر ایمبولنس کی خبر آگئی 

05:55 PM, 25 Sep, 2021

کراچی :کامیڈین و اداکار عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کے لیے ایئر ایمبولنس اتوار رات گیارہ بجے پہنچ جائے گی،عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر شریف نے بتایا کہ ایئرایمبولنس میں صرف والد صاحب جائیں گے۔

جواد عمر نے کہا کہ پیر کو اہلیہ دیبا، شہزاد عمر امریکا روانہ ہوں گے،ائیر ایمبولینس کی پاکستان میں لینڈنگ کیلئے تمام کلیئرنس مل چکی ہے،اداکار عمر شریف کے ساتھ ائر ایمبولینس میں ان کی فیملی کے چار افراد بھی امریکا جائیں گے جن کے ویزے  امریکی حکومت پہلے ہی جاری کرچکی ہے ۔ 

اداکار عمر شریف کو ڈاکٹروں نے مشورہ دیا تھا کہ ان کا علاج پاکستان میں نہیں امریکا میں ممکن ہے جس کے بعد عمرشریف نے وزیراعظم عمرا ن خان سے ایک ویڈیو پیغام میں تعاون کی درخواست کی تھی کہ ان کے امریکا جاکر علاج کرانے کے انتظامات کرنے میں مدد کی جائے ۔ 

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں