لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کی جعلی انٹری کرنے والے2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی انٹری کرنے والے دو ملزمان کو پکڑا ہے اور تھانہ گجرپورہ میں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق جس شخص کے کہنے پر انٹری کی گئی وہ پاکستان میں نہیں ہے، ایف آئی اے کی ٹیم تھانہ گجرپورہ میں ملزمان سے پوچھ گچھ کرے گی۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں ہیں اور ان کے شناختی کارڈ پر لاہور میں ویکسینیشن کا جعلی اندراج کیا گیا تھا۔
سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ ہو گیا تھا اور اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی تھی۔