افغان ائیر لائنز کو فلا ئٹ آپریشن کی اجازت مل گئی 

05:02 PM, 25 Sep, 2021

افغان ایئرلائنز کواسلام آباد ایئرپورٹ سےفلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی، افغانستان کی کام ایئر ہفتہ میں 3 پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئےآپریٹ کریگی۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے منظوری بھی دےدی ہے ،فلائٹ آپریشن کی منظوری کے بعد افغانستان کی کام ایئر ہفتہ میں 3 پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئےآپریٹ کریگی۔

 ذرائع کے مطابق افغان وزارت ہوابازی نے پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اس بارے میں باضابطہ خط لکھا تھا جس میں’’ آریانہ ‘‘اور’’ کام ایئر ‘‘کے لیئے پروازوں کی اجازت طلب کی گئی تھی۔

 آریانہ ایئرلائین نے تاحال’’ سی اے اے ‘‘کو اپنا شیڈول فراہم نہیں کیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل افغان حکومت پر عالمی پابندیاں بھی نرم ہو تی جا رہی ہیں ، امریکی محکمہ خزانہ نے امریکی حکومت، این جی اوز اور بعض بین الاقوامی تنظیموں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے ساتھ لین دین دین کی اجازت دے دی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکی محکمہ  خزانہ نے افغانستان میں کسی انسانی بحران سے بچنے کے لیے امدادی سرگرمیوں کے لیے دو لائسنس جاری کیے ہیں۔ 

ایک لائسنس امریکی حکومت، این جی اوز اور اقوام متحدہ سمیت مخصوص عالمی تنظیموں کو طالبان یا حقانی نیٹ ورک کے ساتھ لین دین میں ملوث ہونے کی اجازت دیتا ہے۔

 دوسرا لائسنس ، عالمی تنظیموں کو طالبان حکومت کے ساتھ خوراک، ادویات اور طبی آلات کی برآمد سے متعلق کچھ لین دین کی اجازت دیتا ہے۔

مزیدخبریں