آصف علی زرداری پر تاحیات نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی

04:54 PM, 25 Sep, 2021

کراچی :سابق صدر آصف علی زرداری پر تاحیات نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی ،اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے درخواست گزار کی طرف سے آصف علی زرداری کی طرف سے اثاثے چھپانے کی درخواست دائر کی گئی ہے ۔

آصف علی زرداری کی نا اہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو خرم شیر زمان اور عثمان  ڈار کی درخواست پر سماعت کریں گے ، درخواست میں اثاثے چھپانے پر آصف زرداری کی بطور پارٹی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی تاحیات نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔ 

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی ، درخواست میں آصف زرداری کی بطور پارٹی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی تاحیات نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق  اثاثے چھپانے پر آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے اور رکن اسمبلی بننے کے اہل نہیں،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آئین کے آر ٹیکل 62 ون ایف کے تحت آصف زردار ی کو نا اہل قرار دیا جائے ۔

مزیدخبریں