نیو یارک: کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن صائمہ سلیم نے بھارت کو ٹھوس جواب دیکر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔
جنرل اسمبلی میں صائمہ سلیم نے انتہائی ٹھوس انداز میں کشمیر کا کیس پیش کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے، دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ تنازع کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صائمہ سلیم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ زبردست طریقے سے اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
Saima Saleem exercising right of reply in UNGA, Saima is visually impaired but way she spoke seems her heart can see everything, you have made us proud @SSaima11 Thank you @PakistanUN_NY @ForeignOfficePk https://t.co/y15xOzvBPr
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 25, 2021
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صائمہ بصارت سے محروم ہیں لیکن جس انداز سے انہوں نے بات کی اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا دل ہر چیز کو دیکھ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ صائمہ سلیم پاکستان کی بصارت سے محروم پہلی سول سرونٹ اور ایک سفارتکار ہیں۔