نئی دہلی : بھارت میں کمرہ عدالت میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے ۔ کیس کی سماعت کے موقع پر فریق مخالف نے وکلاء کے بھیس میں آکر فائرنگ شروع کردی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی عدالت میں گینگسٹر جتیندر گوگی کو ایک کیس کے سلسلے میں عدالت میں لایا گیا ۔ کیس کی سماعت شروع ہی ہوئی تھی کہ وکلا ء کے بھیس میں چند لوگ کمرہ عدالت میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی ۔ فائرنگ سے گینگسٹر جتیندر گوگی موقع پر ہی ڈھیر ہوگیا جبکہ دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے افراد بلٹ گروپ کے لوگ تھے جن کا جتیندرگوگی سے منشیات فروشی کے لئے علاقے پر جھگڑا چلا آرہا تھا ۔ بلٹ گروپ اور جتیندرگوگی گروپ کی آپس میں پہلے بھی کئی مرتبہ لڑائی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوچکا ہے ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔
یاد رہے کہ بھارت میں گینگز وار کا سلسلہ عرصہ دراز سے چلا آرہا ہے اور اس سبجیکٹ پر کئی فلمیں بھی بن چکی ہیں ۔