کمرہ عدالت میں فائرنگ ، معروف گینگسٹر ہلاک

 کمرہ عدالت میں فائرنگ ، معروف گینگسٹر ہلاک

نئی دہلی : بھارت میں کمرہ عدالت میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک  اور متعددزخمی ہوگئے  ۔ کیس کی سماعت کے موقع پر فریق مخالف نے وکلاء کے بھیس میں  آکر فائرنگ شروع کردی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  مقامی عدالت میں گینگسٹر جتیندر گوگی کو ایک کیس کے سلسلے میں عدالت میں لایا گیا ۔ کیس کی سماعت شروع ہی ہوئی تھی کہ وکلا ء کے بھیس میں چند لوگ کمرہ عدالت میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی ۔  فائرنگ سے گینگسٹر جتیندر گوگی موقع پر ہی ڈھیر ہوگیا جبکہ دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے افراد بلٹ گروپ کے لوگ تھے جن کا جتیندرگوگی سے منشیات فروشی کے لئے علاقے پر جھگڑا چلا آرہا تھا ۔ بلٹ گروپ اور جتیندرگوگی گروپ کی آپس میں پہلے بھی کئی مرتبہ لڑائی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوچکا ہے ۔ 

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ 

 یاد رہے کہ بھارت میں گینگز وار کا سلسلہ عرصہ دراز سے چلا آرہا ہے اور اس سبجیکٹ پر کئی فلمیں بھی بن چکی ہیں ۔