کرپشن پر کسی کو این آر او نہیں دونگا ،اپوزیشن استعفے دیگی تو ضمنی الیکشن کرا دینگے :وزیرا عظم

08:41 PM, 25 Sep, 2020

وزیر اعظم عمران خان کی  ٹی وی چینلز کے ڈائریکٹر زنیوز سے ملاقات 

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا حکومت اور فوج کے درمیان موجود ہ ہم آہنگی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے ۔نواز شریف ،حکومت اور فوج کے درمیان اس تاریخی ہم آہنگی کو توڑنا چاہتے ہیں ۔اپوزیشن جان لے انہیں کسی صورت کرپشن پر این آر او نہیں دونگا چاہے اپوزیشن استعفے پیش کر دے ،ہم ضمنی الیکشن کرا دینگے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹی وی چینلز کے ڈائریکٹر زنیوز سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں مانتا ہوں میری حکومت میں میڈیا سے رابطوں کا فقدان رہا ہے ،لیکن مجھے سب سے زیادہ اسٹریٹ پاور استعمال کرنے کاپتا ہے ،نواز شریف کی اے پی سی کی فوج کیخلاف تقریر کی خوشیاں بھارت میں منائی گئیں ،انہوں نے کہا اس قسم کی تقاریر اخلاقی طور پر نہیں دکھانی چاہیے تھیں،نوازشریف مایوس ہو چکے ہیں، اپوزیشن سے حکو مت کو کوئی خطرہ نہیں ،نواز شریف کھیل سے باہر ہوچکے ہیں ،یہ لوگ مولانا فضل الرحمن کو اس لیے ساتھ رکھتے ہیں کیونکہ ان کے پاس لانے کیلئے لوگ نہیں ہوتے ۔

عمران خان نے کہا فوجی قیادت کی ملاقاتوں کا مجھے پتا ہو تا ہے ،جو فوجی قیادت سے چھپ کر ملتے ہیں ان کے بارے میں کیا کہوں ،میں نواز شریف اور آصف زرداری کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھتا ،این آر او نہیں دونگا چاہے اپوزیشن استعفے دے ،ہم ضمنی الیکشن کروادینگے ۔،نواز شریف کی تقریر اخلاقی اعتبار سے نہیں دکھانی چاہیے تھی  ،ہماری کابینہ میں ایسے بھی وزرا ہیں جو اپنی طرف گول کر دیتے ہیں ،وزیر اعظم نے واضح انداز میں کہا "ن" ہو یا "ش "دونوں جماعتیں نہیں چل سکتیں اسی لیے جی ایچ کیو بھاگ بھاگ کر جاتے ہیں ۔

وزیرا عظم نے چینی مافیا سے متعلق بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ اس طرح مافیا کو چینی کی قیمتوں نہیں بڑھانے دینگے ،اب قیمتیں بڑھائی ہیں تاکہ مارکیٹ میں سپلائی بہتر ہو،پچھلے سال گندم کی پیداوار کم ہوئی جس کا ہمیں بتایا بھی نہیں گیا ،18 ویں ترمیم میں زرعی شعبہ صوبوں کو دے دیا گیا جو نہیں دینا چاہیے تھا ،عمران خان نے کہا پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،2،3 سال میں پاکستان تمام مشکلات سے باہر آجائیگا ،پاکستان خوش قسمت ہے کہ چین ہمارا دوست ہے ،اچھی بات یہ ہے کہ چین کو پاکستان کی اتنی ضرورت ہے جتنی پاکستان کو چین کی ۔

عمران خان کا کہنا تھا پاکستان میں مغربی فلموں کی وجہ سے فحاشی بڑھ رہی ہے ،پاکستان میں جنسی جرائم بڑھ رہے ہیں ،ہمیں اپنی فلموں کے ذریعے فحاشی کیخلاف کلچر کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔

عمران خان نے این آر او سے متعلق کہا کہ پرویز مشرف نے این آر او دینے کی غلطی کی تھی ،اسی غلطی کے نتیجے میں 10 سا ل پاکستان میں لوٹ مار انتہا کو پہنچ گئی ،میں نے پرویز مشرف کو این آر ا و دینے پر ہی چھوڑا تھا ،انہوں نے کہا میرا ویژن نیا پاکستان ہے جس کے ہاتھ میں کشکول نہ ہو ،18 ویں ترمیم نے پورے نظام کو فریکچر کر دیا ہے۔

مزیدخبریں