معروف ٹک ٹاکر ماروی چوہدری بڑی مصیبت میں پھنس گئیں

07:14 PM, 25 Sep, 2020

معروف ٹک ٹاکر ماروی چوہدری پر ساتھی کے قتل کا الزام


اسلام آباد : ٹک ٹاکر ماروی چوہدری مبینہ طور پر قتل میں ملوث ہیں۔لوہی بھیر پولیس نے مقتول علی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کا مشہور ٹک ٹاکر ماروی چوہدری نے لاہور سے آئے ہوئے دوستوں کی مدد سے علی کو بلایا اور وہ رات بھر گھر سے غائب رہا اور بعد ازاں علی کی ڈیڈ باڈی ملی۔ جس کا پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال میں کیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت درج کر لیا ہے۔لیکن اب تک پولیس کو قتل کے کوئی اہم شواہد نہیں مل سکے ہیں۔


پولیس کے مطابق جب تک پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں آجاتی اس وقت تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا اور علی کی موت کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکے گا اس لئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی فیصلہ کیا جائیگا کہ یہ قتل تھا یا طبعی موت تھی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق پانی کی ٹینکی میں ڈوبنے کی وجہ سے علی کی موت ہوئی ہے۔جبکہ علی کے والد کا الزام ہے کہ ان کے بیٹے کو گلہ دبانے کو قتل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں