تمام تعلیمی ادارے 28 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ،پری پرائمری اور پرائمری کلاس کے بچے بھی سکول جائینگے ۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے 28 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ،جس میں پری پرائمری اور پرائمری کلاس کے بچے بھی سکول جائینگے ،سکولز کو طلبا کی 2 شفٹوں میں لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے ،سکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں ،ایسے تمام سکولز جو ایس او پیز پر علمدر آمد نہیں کرینگے انہیں بند کر دیا جائیگا ،ابتدائی طور پر کچھ سکولز کو کرونا کیسز اور چھوٹے بچوں کو بلانے پر پہلے ہی سیل کر دیا گیا ہے ۔
سعید غنی نے کہا سرکاری ،نجی سکول انتظامیہ سے درخواست ہے اپنی غلطیاں درست کریں ،سکولز میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا تو کاروائی ہو گی ۔