200سے زائد نئی ایموجیز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی ، ایموجی پیڈیا

02:41 PM, 25 Sep, 2020

لندن : مسکراتے ہوئے چہروں سے لیکر چالاک ایکسپریشنز تک اب  ہر ایموجی بہت سارے لوگوں کے دن کے پیغامات کا ایک بنیادی حصہ بنتے جارہے ہیں ۔

ان ایموجیز میں 2021 میں 200 سے زائد نئے ایموجیز  ، اب سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کی دھڑکن ، مسکراہٹیں بکھیرنے جارہے ہیں ۔ ان ایموجیز میں سب سے حیران کن دو اہم ایموجیز بھی شامل ہونے جارہے ہیں جن میں آگ میں لپٹا ہوا دل اور خاتون کےچہرے پر داڑھی ہوگی ۔

یہ ایموجیز سوشل میڈیا پر ابھی سے وائرل ہوگئے ہیں ۔ ان کی ایک لُک نے سوشل میڈیا صارفین کی بے تابی کو بڑھا دیا ہے ۔

ایموجی پیڈیا نے اپنے نئے ایموجیز کے پری ویو کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ یونیکوڈ کی جانب سے نئی تبدیلی ہے ۔

یہ سب یونیکوڈ 14 کے نئے ورژن کی وجہ سے کیا جارہاہے ۔ اس میں زیادہ تبدیلیاں اس لیے بھی نہیں کی جارہی ہیں ۔ کیونکہ کوڈ 19 کی وجہ سے ہمارے بہت سارے کام آن لائن ہورہے ہیں ۔ ایموجی پیڈیا کا کہناہےکہ اس بار دو نئے دل والے ایموجیز متعارف کروائے جارہے ہیں ۔ 

دل کی ایک ایموجی دل ٹوٹنے والوں کے لیے تحفہ ہے ۔ جبکہ دوسری ایموجی دل میں آگ بھڑ ک اٹھنے کی نشاندہی کرتی نظر آئیگی ۔ 

نئے200 ایموجیز میں سے تین نئی سمائیلیز بھی شامل ہوگئی ہیں ۔ ایموجی پیڈیا کے ذرائع کا کہناہے کہ ہماری ایموجیز میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی دل یعنی ہارٹ کی ایموجیز ہی ہوتی ہیں ۔

دنیا بھر میں اب تک سب سے زیادہ ٹاپ ٹین ایموجیز میں دل کی ایموجیز شامل ہیں ۔ تیرہ اعشاریہ ایک ورژن میں گلابی ایموجی نہیں تھی ۔ مگر اب اس طرح کی دو اور شامل کی جارہی ہیں ۔ جبکہ اس بار ایک انوکھی ایموجی بھی متعارف کروا رہے ہیں جس میں خاتون کے چہرے پر داڑھی یا ہلکے بار دکھائی دیں گے ۔ 

یورپی جوڑوں کی جانب سے دو سو نئی ایموجیز کے بارے میں ابھی سے انتظار ہورہاہے ۔۔ ان کا کہناہے کہ ہمیں ان ایموجیز کا انتظار ہے کہ کب سوشل میڈٰیا پلیٹ فارم پر دستیا ب ہوں گی ۔ 

مزیدخبریں