کراچی: کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ہونے والے پولیس مقابلے میں ملزمان کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم خان شہید ہو گئے
پولیس کے مطابق سفید رنگ کی کار میں سوار ملزمان نے خالد بن ولید روڈ پر بینک سے رقم لے کر نکلنے والی گاڑی کو لوٹنے کی کوشش کی، جہاں سے ملزمان کا تعاقب شروع ہوا۔
پولیس نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائر کھول دیے/ اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹ سیٹ پر موجود پولیس افسر کو گولی لگی جس سے وہ شہدو ہو گئے۔ ملزمان گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی نے متعلقہ افسران سے واقعہ کی فوری تفصیل رپورٹ طلب کر لی ہے۔