غیر ملکی سفارتکاروں کے ٹویٹس، ایل او سی دورے کے بہترین انتظام پر ترجمان پاک فوج بابر افتخار کا شکریہ

11:47 AM, 25 Sep, 2020

اسلام آباد: گزشتہ روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے علاقے کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سفارتکاروں نے بہترین انتظامات پر ترجمان پاک فوج میجر بابر افتخار کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یورپی یونین  کے سفیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) تنازع سے متاثرہ کچھ لوگوں سے بات چیت کا موقع ملا۔ دورے میں کشمیر کی خوبصورتی دیکھنے کا موقع بھی ملا۔ یورپی یونین سفیر نے خوبصورت فضائی مناظر اور دورے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اس کے علاوہ آذربائیجان کے سفیر نے واپسی پر خیر وعافیت اور محفوظ واپسی کا ٹویٹ کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ایل او سی کے دورے کے موقع پر سفارتکاروں نے اپنی مرضی سے جس سے چاہا بات کی۔ برطانوی ڈیفنس ونگ کے سفارتکار نے ایل او سی پر بک شاپ پر طویل وقت گزارا۔

برطانوی سفارتکار نے تعلیم کی سہولتوں کی مکمل فراہمی کا مشاہدہ کیا۔ فرنچ اور آسٹریلین ہائی کمشنرز نے بھی بازار میں دکانداروں کیساتھ تصاویر بنوائیں۔ غیر ملکی سفارتکارجورا بازار اور رہائشی علاقے میں آزادانہ گھومتے رہے۔

ترکی اور دیگر ممالک کے سفیروں نے بھی دورہ ایل او سی کی تصاویر ٹویٹ کیں۔ غیر ملکی سفارتکاروں نے بھارت کی سیز فائر خلاف ورزیوں کے حقائق کا خود مشاہدہ کیا۔ ہمارے پاس چھپانے کیلئے کچھ نہیں، دورے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہا سچ ثابت ہوا۔

مزیدخبریں