اسلام آباد: گزشتہ روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے علاقے کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سفارتکاروں نے بہترین انتظامات پر ترجمان پاک فوج میجر بابر افتخار کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یورپی یونین کے سفیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) تنازع سے متاثرہ کچھ لوگوں سے بات چیت کا موقع ملا۔ دورے میں کشمیر کی خوبصورتی دیکھنے کا موقع بھی ملا۔ یورپی یونین سفیر نے خوبصورت فضائی مناظر اور دورے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
Yesterday I participated in an @OfficialDGISPR v.well organised trip to the #LoC. It gave the opportunity to speak w some of the people affected by the conflict but also to see the geography of the area. 1/3 pic.twitter.com/JPKVJq98Mu
— Androulla Kaminara (@AKaminara) September 25, 2020
اس کے علاوہ آذربائیجان کے سفیر نے واپسی پر خیر وعافیت اور محفوظ واپسی کا ٹویٹ کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ایل او سی کے دورے کے موقع پر سفارتکاروں نے اپنی مرضی سے جس سے چاہا بات کی۔ برطانوی ڈیفنس ونگ کے سفارتکار نے ایل او سی پر بک شاپ پر طویل وقت گزارا۔
Arrived from #LoC well and safe. Thanks @OfficialDGISPR for arranging this visit for diplomatic community. pic.twitter.com/TOHd8XvpqX
— Ali Alizada ???????? (@Ali_F_Alizada) September 24, 2020
برطانوی سفارتکار نے تعلیم کی سہولتوں کی مکمل فراہمی کا مشاہدہ کیا۔ فرنچ اور آسٹریلین ہائی کمشنرز نے بھی بازار میں دکانداروں کیساتھ تصاویر بنوائیں۔ غیر ملکی سفارتکارجورا بازار اور رہائشی علاقے میں آزادانہ گھومتے رہے۔
ترکی اور دیگر ممالک کے سفیروں نے بھی دورہ ایل او سی کی تصاویر ٹویٹ کیں۔ غیر ملکی سفارتکاروں نے بھارت کی سیز فائر خلاف ورزیوں کے حقائق کا خود مشاہدہ کیا۔ ہمارے پاس چھپانے کیلئے کچھ نہیں، دورے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہا سچ ثابت ہوا۔