ممبئی:بھارتی اداکارہ شرلن چوپڑا نے ایک ایسا دعویٰ کردیا ہے جس کے بڑے بڑے کرکٹرز کی راتوں کی نیندیں اڑ کر رہ گئی ہیں۔
اداکار نے دعویٰ کیا کہ بڑے بڑے کرکٹرز کی بیویاں منشیات،کوکین کا استعمال کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے دعویٰ اس وقت کیا ہے جب پہلے ہی سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی سے جڑے منشیات کا معاملہ چل رہا ہے ۔منشیات ریکٹ تک پہنچنے کیلئے این سی بی نے سشانت کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکربورتی کو گرفتار بھی کیا ہوا ہے جبکہ دیگر اداکاراﺅں کو بھی تحقیقات کیلئے سمن جاری کئے گئے ہیں، جن میں سارہ علی خان،شردھا کپور قابل ذکر ہیں۔
اداکارہ شرلن چوپڑا کے دعویٰ کے بعد نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے اور کئی کرکٹرز کے بھیانک چہروں سے نقاب اترنے والا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل شرلن چوپڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی پی ایل میں بھی منشیات کا استعمال جم کر ہوا ہے۔
شرلن چوپڑا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے میچ کے بعد کرکٹرز اور بالی ووڈ سٹارز کی بیویاں واش روم میں کوکین کا استعمال کرتی تھیں۔
نیوز چینل اے بی پی سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ شرلن چوپڑا نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں این سی بی کی طرف سے پوچھ گچھ کیلئے بلایا جاتا ہے تو وہ سارے راز کھول دیں گی۔
اداکارہ نے ٹی وی چینل سے کہا کہ کے کے آر کے میچ کے بعد کرکٹرز اور بالی ووڈ سٹارز کی بیویاں واش روم میں کوکین کا استعمال کرتی تھیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ واقعہ آئی پی ایل کے کس سیزن میں پیش آیا۔
View this post on InstagramYes, I'm high maintenance.. But, it's okay because I maintain myself.. #bossbabe ????????????
یاد رہے کہ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ آئی پی ایل کے مقابلے ملک سے باہر کھیلے جارہے ہیں۔ اس سے پہلے یہ ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ میں بھی ہوا ہے۔ جبکہ دوسری مرتبہ آئی پی ایل کا انعقاد یو اے ای میں کیا گیا تھا۔
اداکارہ شرلن چوپڑا نے ڈرگ پارٹی کے بارے میں کہا کہ میں کے کے آر کا میچ دیکھنے کیلئے کولکتہ گئی تھی۔ میچ کے بعد پارٹی رکھی گئی تھی اور میں بھی اس پارٹی میں شریک تھی۔
اداکارہ شرلن چوپڑا نے کہا کہ اس پارٹی میں میں نے دیکھا کہ کرکٹر اور بالی ووڈ کی بڑی ہستیاں وہاں موجود تھیں۔ میں ڈانس کرتے کرتے کافی تھک گئی تھی تو میں ترو تازہ ہونے کیلئے واش روم میں گئی۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ وہاں جو چل رہا تھا وہ دیکھ کر میں حیران ہوگئی کیونکہ وہاں ہر کوئی کوکین کا استعمال کررہا تھا ۔