بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور دلہن بن گئیں،تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں

10:19 AM, 25 Sep, 2020

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور دلہن بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور جو کہ بالی ووڈ میں اپنا نام بنانے کی تگ دو کرنے میں مصروف دکھائی دیتی ہیں نے مداحوں کو اپنی نئی تصاویر شیئر کرکے کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ جھانوی کپورکا برائیڈل لک دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں ۔تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے جو کیپشن دیا اس کو پڑھنے کے بعد لوگ ایک مرتبہ سوچ میں پڑگئے کہ آخر ماجرا کیا ہے۔


جھانوی کپور بالی ووڈ کی مشہور سٹار کڈز میں سے ایک ہیں۔ سوشل میڈیا پر جھانوی کپور کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصویروں اور ویڈیوز کو شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں جھانوی کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر کچھ ایسی ہی تصویروں کو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ دلہن بنی نظر آرہی ہیں۔


 تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے جھانوی کپور نے جو کیپشن دیا اس کو پڑھنے کے بعد ان کے مداح سوچ میں پڑ گئے ہیں اور یہ چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ شائد اداکارہ نے شادی کرلی ہے۔


جھانوی کپور نے کیپشن میں لکھا کہ کیا آپ بھی شہنائی سن رہے ہیں یا یہ صرف میں ہی سن سکتی ہوں۔ 


انہوں نے مزید لکھتے ہوئے مداحوں کی حیرانی کو بھی دور کردیا کہ وہ شادی نہیں کرنے جارہی بلکہ وہ کسی برائیڈل ماڈلنگ شوٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ میں منیش ملہوترا کے نئے کلیکشن کے حصہ میں شامل ہونے کیلئے بہت خوش ہوں۔


دراصل جھانوی کپور حال ہی میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کیلئے برائیڈل لک میں نظر آئیں۔ ڈیزائنر نے حال ہی میں نیا برائیڈل کلیکشن لانچ کیا ہے۔


تصاویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جھانوی کپور کے ہاتھوں میں مہندی لگی ہے۔ وہیں بھاری بھرکم زیورات کے ساتھ گھونگھٹ میں قاتلانہ انداز قابل دید ہے۔


وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو جھانوی کپور کو آخری مرتبہ گنجن سکسینہ : دی کارگل گرل میں دیکھا گیا تھا۔ جھانوی کی آنے والی فلمیں کٹی ، دوستانہ ٹو اور تخت ہیں۔

مزیدخبریں