متحدہ عرب امارات میں آج سے مردوں اور خواتین کے لئے مساوی تنخواہ کا قانون نافذالعمل

متحدہ عرب امارات میں آج سے مردوں اور خواتین کے لئے مساوی تنخواہ کا قانون نافذالعمل

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے مرد اور خواتین کو برابر حقوق دینے کی جانب ایک اور قدم رکھ دیا ہے ۔

تفصیلات  کے مطابق متحدہ  عرب امارات میں نیا قانون نجی شعبے میں مردوں اور خواتین کے لئے مساوی تنخواہ کو یقینی بنانے کے لیے  آج سے نافذ العمل جائیگا۔

شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے ایک نئے فرمان کے مطابق  خواتین کو ایک ہی ملازمت کے لئے مردوں  کے برابر ہی تنخواہ ادا کی جائیگی ۔  خواتین کی تنخواہ  کا تعین مارکیٹ کے معیار سے کیا جائے گا ۔

متحدہ عرب امارات کے آرٹیکل 32 فیڈرل لا1980 کے   مطابق اس قانون میں تبدیلی کردی گئی ہے آج  سے اس کو باقاعدہ لاگو کردیا گیاہے ۔ 

انسانی وسائل اور امارت کی وزارت نے 25 اگست کو ایک حکمنامے پر عمل درآمد کرکے اجرت کے لحاظ سے صنفی مساوات کے حصول کے لئے اس قانون کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔

وزارت نے زور دیا ہے کہ نئی ترامیم سے صنفی مساوات کو برقرار رکھنے کے لئے ملک کی علاقائی اور بین الاقوامی حیثیت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس نئے فیصلے کا بہت سے لوگوں نے کام کی جگہ پر خواتین کو بااختیار بنانے کی طرف ٹھوس اقدام قرار دیا ہے۔

وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور گرگش نے کہا کہ یہ فرمان "امارات میں خواتین کو بااختیار بنانے کے عمل میں ایک نیا مثبت قدم ہے

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ قانون مساوات اور انصاف کو تقویت دینے والی ایک جدید ریاست کی تشکیل میں مدد فراہم کرے گا۔ ۔