بھارت چھوٹے ممبر ممالک کو مسئلہ کشمیر پر مسلسل دھمکا رہا ہے: منیر اکرم

09:01 AM, 25 Sep, 2020

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت چھوٹے ممبر ممالک کو مسئلہ کشمیر پر مسلسل دھمکا رہا ہے۔ تاہم دنیا کا ہر ملک مسئلہ کشمیر کی حقیقت سے آگاہ ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی ساکھ سے متعلق صحیح سوالات اٹھائے۔ وزیراعظم عمران خان بھی آج جنرل اسمبلی سے اہم خطاب میں مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر کھلی بات چیت کریں گے۔

کچھ عرصہ قبل بھی اپنے بیان میں منیر اکرم کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ بھارت کی جانب سے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو یرغمال بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصول وضوابط اور انسانی حقوق کا کوئی پاس نہیں، وہ انہیں مسلسل نظرانداز کر رہا ہے۔

مزیدخبریں