امریکا بینکنگ نظام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکو کا کردارا ادا کر رہا ہے, ایرانی صدر حسن روحان

10:32 PM, 25 Sep, 2019

نیو یارک: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا بینکنگ نظام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکو کا کردارا ادا کر رہا ہے، واشنگٹن کو معاشی پابندیاں لگانے کی لت لگ گئی ہے۔

 

ایرانی صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب ایران امریکی دباؤ کے باوجود معاشی ترقی کیلئے سرگرم رہے گا۔ واشنگٹن کیساتھ مذاکرات کی بحالی کیلئے تیار ہیں لیکن مذاکرات  تب ہوں گے جب  ٹرمپ انتظامیاں  اپنے وعدوں پر قائم رہے گی۔  امریکی  معاہدے توڑتے ہیں پھر مذاکرات کی بات کرتے ہیں، جوہری معاہدے سے امریکی انحراف کے بعد ایک سال انتظار کیا۔

 

ایرانی صدرنے کہا کہ امریکا اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل نہیں کر رہا، مشرق وسطی جل رہا ہے۔ ہمسائیہ ممالک کیساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں تاہم سب کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ہم نے کبھی غیر ملکی جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ خطے کے ممالک کے ہمسائے ہیں نہ کہ امریکا کے۔ خلیج فارس میں امن برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ امن صرف علاقائی ممالک ہی قائم کر سکتے ہیں۔

 

انہوں نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سرکار عراق، افغانستان، شام میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ امریکا مشرق وسطی میں داعش کو شکست دینے میں ناکام رہا۔

 

ایرانی صدر نے مذاکرات کے حوالے سے  با ت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن پابندیوں کے دباؤ کے بغیر، پابندیوں میں رہتے ہوئے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ جیسے ہی پابندیاں ختم ہونگی تو مذاکرات کے راستے کھل جائیں گے۔ اب بھی یورپی ممالک کے ساتھ جوہری معاہدے پر پیش رفت کیلئے تیار ہیں۔

 

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران دنیا میں دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے والا نمبر ون ملک ہے۔ تہران کو دوسرے ممالک کو دھمکیاں دینا بند کرنا ہونگی، سعودی آئل تنصیبات پر حملے کے نتیجے پر پابندیاں لگائیں۔

 

مزیدخبریں