اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کے وکیل کو ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے جیل میں سہولیات نہ دینے کی توہین عدالت درخواست پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ، سابق صدر کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی جانب احتساب عدالت میں دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ، آصفہ بھٹو نے آصف علی زرداری کو جیل میں سہولیات نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
دوران سماعت عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے ملاقات کی درخواست منظور کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کو کل اڈیالہ جیل میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
یادرہے کہ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کل 3 بجے اڈیالہ جیل میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔