عوام کو عمران خاں اور اتحادیوں کی حکومت پر مکمل اعتماد ہے، پرویز الٰہی

03:59 PM, 25 Sep, 2019

گجرات: چودھری ظہور الہی شہید کی برسی کی تقریب سے خطاب میں چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائی ہے اور نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار عمران خاں کی کاوشوں کے باعث عالمی رہنماؤں کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا گیا اور ملک کو انتشار کی نہیں اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ آج ملک کی معیشت ہو یا خارجہ محاذ، ہر فورم پر حکومت نیک نیتی سے جدوجہد کر رہی ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا عوام کو عمران خاں اور اتحادیوں کی حکومت پر مکمل اعتماد ہے۔ شہباز شریف کے دور میں ایک بیڈ پر تین مریض ہوتے تھے ہم ایسا نہیں کریں گے، تنقید برائے تنقید اصلاح کیلئے ضروری ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عوامی خدمت کا جو سفر چودھری ظہور الٰہی شہید نے شروع کیا تھا ان کے خاندان کا ہر فرد اس کو آگے بڑھانے کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔ الحمد للہ آج چودھری ظہور الٰہی شہید کی تیسری نسل میدان سیاست میں ہے۔ ہم نے پنجاب میں اپنی وزارت اعلیٰ کے دوران ہر شعبہ زندگی میں ترقی و خوشخالی کے جو بے مثال اقدامات کئے تھے اسے وزیر اعظم عمران خاں کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں۔

مزیدخبریں