شیریں مزاری نے فردوس عاشق اعوان کے متنازع بیان پر معافی مانگ لی

03:01 PM, 25 Sep, 2019

اسلام آباد: ڈاکٹر شیریں مزاری نے فردوس عاشق اعوان کے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا طنزیہ لہجے سے صدمے اور تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہوں۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا زلزلے سے متعلق فردوس عاشق اعوان کا تبصرہ غیر سنجیدہ ہے۔معاون خصوصی کے بیان کا حکومت کے نقطہ نظر سے کوئی تعلق نہیں۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا انسانی تکلیف کو کبھی لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

مزیدخبریں