ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے اضافہ

ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے اضافہ
کیپشن: image by facebook

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روزانٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے ، بدھ کے روز فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 156.15 روپے سے بڑھ کر 156.20 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔

اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔

جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا ، اگست 2019 میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔

یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔