میرپور آزاد کشمیر میں گذشتہ روز آنے والا زلزلہ اور وہاں ہونے والے نقصانات کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے میرپور زلزلہ کے باعث آج ضلع میرپور کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔ آزاد کشمیر کے علاقہ میر پور میں تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند رہیں گے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں میں چھٹی کا فیصلہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کے باعث کیا گیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز آزادکشمیر اور پنجاب کے اکثر علاقوں میں آنے والے زلزلے سے 33 افراد جاں بحق اور 600 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔