گوالیار:بھارتی فضائیہ کا مگ21طیارہ گر کر تباہ

12:05 PM, 25 Sep, 2019

گوالیار:بھارتی فضائیہ کا مگ21طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ  مدہیہ پردیش کے علاقے گوالیار کے کھیتؤں میں گرا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 21 کے دونوں پائلٹ اور گروپ کیپٹن  طیارے سے ایجیکٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ 

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے کریشن کرنے کی خبریں معمول کی خبریں سمجھی جاتی ہیں ۔  مگ 21 طیارے کو پائلٹوں کے لیے اُڑتا تابوت بھی کہا جاتا ہے ۔ جولائی میں بھی ہماچل پردیش میں ایک طیارہ گر  کر تباہ ہو ا تھا ۔

مزیدخبریں