نیویارک :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کھل کر بات کی ، انہوں نے کوئی ابہام نہیں رکھا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرناچاہئے۔ بھارت اگر کسی کی مانے گا تو وہ امریکہ ہی ہے۔
صدرٹرمپ نے اپنے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کو واضح ہدایات دی ہیں کہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔