انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستان آنے پر ایکسٹرا معاوضہ نہیں دیا جائیگا: چیئرمین پی سی بی

10:03 AM, 25 Sep, 2019

 لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے واضح کر دیا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستان آنے پر ایکسٹرا معاوضہ نہیں دیا جائیگا۔

پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم کے کسی کھلاڑی کو زیادہ معاوضہ نہیں دیا۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستان میں کرکٹ بحالی کیلئے پی سی بی زیادہ معاوضہ دیتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم کراچی پہنچ گئی جہاں مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز کراچی میں ہونگے جبکہ ٹی 20 سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔

مزیدخبریں