اسلام آباد: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے آزاد کشمیر میں زلزلے کا کریڈٹ بھی تبدیلی کو دے ڈالا، اسلام آباد میں تقریب کے دوران زلزلے کو تبدیلی کی نشانی قرار دیتے ہوئے کہا زلزلہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ زمین کو بھی تبدیلی ہضم نہیں ہو رہی۔
معاون خصوصی کے اس غیر سنجیدہ بیان پر سوشل میڈیا میں انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بیان وائرل ہوا تو فردوس عاشق اعوان نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا انہوں نے زلزلے پر باضابطہ کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔ تقریب ختم ہونے کے بعد آف دی ریکارڈ گفتگو کو وائرل کیا جارہا ہے۔