جرمن سفیر نے سوشل میڈیا پر اسلام آباد میں کوڑے کی نشاندہی کردی

07:14 PM, 25 Sep, 2018

اسلام آباد : جرمن سفیر مارٹن کوبلر کے سوشل میڈیا پر بیان پر سی ڈی اے نے ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر سینی ٹیشن سردار خان زمری نےسپروائزر اور انسپکٹر کو معطل کر دیا ۔

منگل کو جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے سوشل میڈیا پر اسلام آباد میں کوڑا کرکٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ایف سیون فور گلی 56میں کوڑے کے ڈھیر ہیں، ٹھوس کوڑا اس طرح سے ہر جگہ نہیں پھینکا جا سکتا، کوڑا مضر صحت اثرات کا سبب بنتا ہے، کیا کیا جاسکتا ہے؟۔

 
جرمن سفیر کے سوشل میڈیا پر بیان پر سی ڈی اے نے ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر سینی ٹیشن سردار خان زمری نے سپروائزر اور انسپکٹر کو معطل کر دیا ۔  جرمن سفیر نے  سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون فور میں کوڑے کی نشاندہی کی تھی۔

مزیدخبریں