صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،صدرمملکت عارف علوی

06:23 PM, 25 Sep, 2018

اسلام آباد:صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزارت قومی صحت کا دورہ کیاجس کے دوران وفاقی وزیر اور سیکرٹری وزارت قومی صحت نے صدر مملکت کو تفصیلی بریفنگ دی۔


تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت کے دورہ کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاکہنا تھا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،صحت کی انشورنس کے ذریعے غریب کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا،ہمیں بچوں کے دیے جانے والے حفاظتی ٹیکوں کو سو فیصد یقینی بنانا ہو گا،خوراک اور صحت کے معاملات میں عوامی آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا  کہ خوارک کی کمی کے ہمارے بچوں پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،اس ضمن میں تمام اداروں کو بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں