لاہور:لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ سانحہ ماڈل ٹاون کے بارے میں 26 ستمبر کو فیصلہ سنائے گا۔
تفصیلات کے مطابق فل بینچ نے اس سے قبل نوازشریف اور شہباز شریف سمیت مسلم لیگ نون کے دیگر رہنماوں کو استغاثہ میں طلب کرنے کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ٹرائل کورٹ نے نواز شریف اور شہباز شریف سمیت کئی سابق وزرا کو بے گناہ قرار دیا تھا جس کے خلاف پاکستان عوامی تحریک نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
سابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے بھی سانحہ ماڈل ٹان میں اپنی طلبی کو چیلنج کیا ہوا ہے، ان کی درخواست پر بدھ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا-