لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے آج سہ پہر3 بجے تک مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیدیا اور ڈی جی ایل ڈی اے کو کل طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں حمزہ شہبازکی رہائشگاہ کے سامنے رکاوٹوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے استفسار کیا کہ کی اتمام رکاوٹوں کاخاتمہ کردیاگیا؟۔درخواستگزار کے وکیل نے بتایا کہ حمزہ شہبازنے گھرکے پیچھے گلی میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں، پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکاروں کی چوکیاں تاحال موجودہیں۔ڈی سی نے کہا کہ 25 سے 30 ہزارکنال پرقبضے کیخلاف پیرسے آپریشن شروع کررہے ہیں۔
عدالت نے اے سی ماڈل ٹاؤن اورایل ڈی اے کوسہ پہر3بجے تک رکاوٹوں کے خاتمے کاحکم دیدیا اور ڈی جی ایل ڈی اے کوبھی کل طلب کرلیا۔