خانہ کعبہ کو آج غسل دیا جائے گا

09:24 AM, 25 Sep, 2018

ریاض: نئے ہجری سال کی مناسبت سے خانہ کعبہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج منعقد ہو گی۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے ججاج کرام کی واپسی کے بعد خانہ کعبہ کو غسل دیا جاتا ہے۔ خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل اور مشیر خادم حرمین شریفین خانہ کعبہ کو غسل دیں گے۔

غسل کی تقریب کے دوران خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب، عود اور دیگر خوشبووٴں میں تر سفید کپڑے سے جبکہ فرش پر آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں اور ہاتھ سے صاف کیا جائے گا۔

ہر سال حج کے فوری بعد غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوتی ہے اور گزشتہ ماہ بھی خانہ کعبہ کا غلاف جسے کسوہ کہا جاتا تبدیل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں