قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 2 روزہ سی پیک ڈائیلاگ اور ٹریڈ سمٹ کا آغاز ہو گیا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 70 ممالک کو آپس میں ملا دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر سی پیک سے استفادہ کر سکتا ہے۔
دوسری جانب مصر نے بھی سی پیک منصوبے میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
خسرو بختیار کے مطابق مصری ہم منصب نے کہا ہے کہ مصر سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا اور پاکستان سے تعاون کرے گا۔