ایسی دنیا کو نہیں مانیں گے جہاں فیصلے بند کمرے میں ہوں، ملالہ

08:41 AM, 25 Sep, 2018

نیو یارک: نوبیل امن انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایسی دنیا قبول نہیں جہاں ہمارے مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں کیے جاتے ہوں۔

ملالہ یوسفزئی نے اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے یوتھ 2030 کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ایسی دنیا قبول نہیں جہاں ہمارے مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں کیے جاتے ہوں۔

ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ فیصلے ایسے کمروں میں ہوں جہاں ہم داخل نہ ہو سکیں یہ قبول نہیں۔ انہوں نے یوتھ 2030 کانفرنس میں شریک نوجوان لیڈرز کو مبارکباد بھی دی۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے تقریب میں شریک نوجوانوں رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔

مزیدخبریں