ابھیشک بچن نے امیتابھ کی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اُٹھا دیا

01:08 AM, 25 Sep, 2018

ممبئی:بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے کہا ہے کہ میرے والدین کا کیریئر کبھی ان کی ذاتی زندگی پر اثر انداز نہیں ہوا , والد کبھی اپنے کام کو گھر نہیں لائے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ ان کے والدین کا کیریئر کبھی ان کی ذاتی زندگی پر اثر انداز نہیں ہوا۔

42 سالہ ابھیشک نے کہا کہ والد کبھی اپنے کام کو گھر نہیں لائے میں نے پہلی مرتبہ انہیں کاسٹیوم پہنے گھر آتے تب دیکھا تھا جب وہ اپنی فلم انسانیت کی شوٹنگ کررہے تھے ,اس کے علاوہ ہماری تربیت انڈسٹری کے اسٹار کڈز جیسی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گھر میں کسی فلم میگزینز کو لانے کی اجازت نہیں تھی ,ہمیں بہت عرصے تک فلم انڈسٹری کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا , ہماری ایک عام زندگی تھی۔

ابھیشیک کے مطابق جب میں چھوٹا تھا ہمارے گھر کے بارے مداحوں کی بڑی تعداد موجود رہتی تھی مجھے ایسا لگتا تھا جیسے ہر کسی کے گھر کے باہر 500 لوگ موجود ہوتے ہیں، یہ میرے لیے عام بات تھی۔

یاد رہے کہ ابھیشیک بچن نے سال 2000 میں فلم ’ریفیوجی‘ کے ساتھ کیریئر کی شروعات کی ، اس فلم میں کرینہ کپور خان نے بھی ڈیبیو کیا تھا ان کی شادی 2007 میں اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ ہوئی، ان کی بیٹی ارادھیا 9 سال کی ۔

ابھیشیک کے مطابق اب چیزیں کافی تبدیل ہوچکی ہیں اور وہ کوشش کررہے ہیں کہ اپنی بیٹی کی تربیت بھی ویسی ہی کریں جیسی ان کی ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اب ایسی کسی فلم کا حصہ نہیں بننا چاہتے جسے دیکھ کر ان کی بیٹی مطمئن نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ایشوریا اپنی بیٹی کے ہر فیصلے میں اس کا ساتھ دینے کےلئے بھی تیار ہیں۔

مزیدخبریں