ایل ڈی اے پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر نیب نے نوازشریف کیخلاف انکوائری شروع کردی

11:25 PM, 25 Sep, 2017

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نیب میں ایک اور انکوائری شروع ہو گئی ہے ۔نیب نےایل ڈی اےپلاٹوں کی الاٹمنٹ پرنوازشریف کیخلاف انکوائری شروع کردی.نیب نےسمن کی تکمیل کےلیےلاہورپولیس سےمددمانگ لی ہے اور اس سلسلے میں سی سی پی لاہور کو مراسلہ بھی لکھ دیا ہے ۔مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ لاہورپولیس متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کی مددسےسمن کی تکمیل کرائے.

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق بیوروکریٹس،ایل ڈی اےسےفائدہ لینےوالے13افرادکےسمن جاری کر دیے ہیں ۔ لاہور پولیس کو 29 ستمبر تک سمن کی تکمیل کرانے کی ہدایت جاری کردی گئیں.

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی آج ہی لندن سے پاکستان واپس لوٹے ہیں وطن واپس آتے ہی انہوں نے نیب میں پیش ہونے کیلئے وزراء اور اپنے وکیل سے مشاورت کی جس کے  بعد فیصلہ کیا ہے کہسابق وزیراعظمکل احتساب عدالت میں عدالت میں پیش ہونگے ۔

مزیدخبریں