صباءقمر اور نعمان اعجاز کی دلچسپ ویڈیو وائرل

10:58 PM, 25 Sep, 2017

کراچی : پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر اور اداکارنعمان اعجاز کی دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی تاہم اس ویڈیو میں ان کو پہچاننا بہت مشکل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صباءقمر کے ٹوئٹرپرشیئر کی گئی یہ ویڈیو چلتی گاڑی میں بنائی گئی ہے، انہوں نے اس ویڈیو میں اسنیپ چیٹ کا ایک فلٹراستعمال کیا گیا ہے جس سے لہجہ، آواز اورچہرے کے خدو خال قدرے مختلف نظر آتے ہیں۔ویڈیو میں صبا قمر اس بات پر اصرار کر رہی ہیں کہ ڈرامہ سیریل ”او رنگریزہ “ زیادہ ہٹ ہے جبکہ نعمان اعجاز ”باغی“ کوبہترین ثابت کرنے پر تلے ہیں۔
مذاق کے طور پر بنائی گئی اس ویڈیو میں بالآخرصبا اپنے ڈرامے ”باغی“ کو ہی بہترین تسلیم کرتے ہوئے نعمان اعجاز کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

مزیدخبریں