خرطوم:سوڈان کی ایک عدالت نے پولیس کے قتل میں گرفتار ایک طالبعلم کو قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ عاصم عمر کے خلاف پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کی تھی اور اتوار کو اس کو پھانسی دینے کا حکم دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ اس سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کریں گے جبکہ فیصلہ سنائے جانے کے وقت طلبہ کی ایک بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر جمع ہو گئی مگر پولیس نے انھیں اشک آور گیس کے گولے پھینک کر منتشر کردیا۔
دوسری جانب سوڈان کی حزب اختلاف کی جماعت پاپولر کانگریس پارٹی نے عدالت کے فیصلے کو مسترد کردیا اورایک بیان میں کہا کہ عاصم عمر کو غیر قانونی طور پر سزا سنائی گئی ہے ۔