کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کی صو بائی کا بینہ کا اجلاس باچا خان مرکز میں زیر صدارت صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی صوتحال ،تنظیمی امور سے متعلق تفصیل سے غور و غوض ہوا اجلاس میں قومی شا ہراہوں پر پشتو نوں ،افغا نوں کے ساتھ تو ہین آمیز سلو ک کی سختی سے مذمت کر تے ہوئے کہا کہ آئے روز جا مع تلاشی کے نا م پر ضعیف العمر افر اد کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے حتی کہ خواتین کو بھی اس عمل سے گزارا جاتا ہے جو یہاں کے اقدار اورروایات کے خلاف اور قابل مذمت ہے.
اجلاس میں نادرا کے پشتون دشمن روئیے کی مذمت کر تے ہوئے کہا گیا کہ 1978کے دستا ویزات مہیا کر نے کے باوجود 1974کی اسناد طلب کر امتیا زی سلوک ہے جس پر پارٹی کسی صورت خا مو ش نہیں رہے گی۔ اجلاس میں وفاقی حکو مت کے مغر بی روٹ پر عمل درآمد سے انکار پر پشتو نوں کے ساتھ مسلسل زیا دتیوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم آل پار ٹیز کا نفر نس کے مشتر کہ اعلا میے سے رو گردانی کے مر تکب ہوئے ان کی وعدہ خلافی اور پشتون دشمنی مغر بی روٹ اور فاٹا پشتو نخواء انضمام سے انکار کی شکل میں بھی موجود ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذکو رہ با لا سنگین قومی ،معاشی ،بنیادی انسا نی حقوق کی پا مالی کے خلاف 7اکتوبر کو پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں احتجا جی مظا ہر ہ ہوگا جس میں بھر پور احتجا ج ریکارڈ کروایا جائے گا ۔دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس 8اکتوبر کو طلب کر لیا جس میں مرکزی صدر اسفند یار ولی خا ن کے دورہ کوئٹہ اور دیگر تنظیمی امور سے متعلق غور و غوض کیا جائے گا ۔